قائداعظم محمد علی جناح کی 78ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

09:26 AM, 11 Sep, 2026

کراچی: بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 78ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر مزارِ قائد کراچی میں اعلیٰ سرکاری حکام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد حاضری دے کر بابائے قوم کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔
 قائداعظم کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کی جدوجہد کے نتیجے میں 14 اگست 1947 کو پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔ قائداعظم 11 ستمبر 1948 کو وفات پا گئے۔

مزیدخبریں