اسلام آباد(جاویدنور)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کے خط کا جواب دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم سے مشاورت کے لیے دن اور وقت مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم کے خط کا جواب دینے سے قبل اپوزیشن رہنماؤں سے مشاورت کی۔
مشاورت کے بعد وزیراعظم کو جوابی خط ارسال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملاقات اور مشاورت کے لیے دن اور وقت طے کیے جانے کا انتظار ہے۔ ملاقات کی صورت میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر مشاورت متوقع ہے۔