لاہور(چراغ بلوچ)قومی کرکٹرز محمد رضوان اور امام الحق پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کو مقررہ فٹنس ٹیسٹ نہیں دیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے قواعد کے مطابق فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کے لیے ٹیموں پر کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینا اور ان کی رپورٹس پی سی بی کو جمع کرانا لازمی ہے۔
فٹنس ٹیسٹ کی شرط پوری نہ ہونے کے باعث محمد رضوان اور امام الحق کو پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں قومی کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ کی شرط پوری ہونے تک ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔