نویں سے بارہویں جماعت کے پرچوں کی آئندہ سال آن لائن مارکنگ ہوگی: رانا سکندر حیات

04:19 PM, 11 Sep, 2026

لاہور:صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ آئندہ سال نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانی پرچوں کی آن لائن مارکنگ کی جائے گی، جبکہ طلبہ کو جدید اور معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 رانا سکندر حیات نے کہا کہ سرکاری سکولوں کی حالتِ زار بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اور نصاب کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔

 صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کسی جگہ نقل نہیں ہوتی، امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

 سندھ کی صورتحال سے متعلق سوال پر رانا سکندر حیات نے کہا کہ اگر وہ سندھ کے حالات بتائیں گے تو کہا جائے گا کہ پیپلزپارٹی کا قصور ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تعلیمی معیار بہتر بنانے اور طلبہ کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں