معروف روسی ماڈل جسم فروشی کا کاروبار کرنے پر گرفتار

ماسکو : روس کی معروف ماڈل ماریہ سزانو ا کو جسم فروشی کا کاروبار کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔روسی میڈ یا کے مطابق ماریہ زندہ ہے اور اسے جسم فروشی کا دھندہ کرنے کے شبہ میں اردن سے گرفتار کیا گیا۔

07:54 PM, 12 Apr, 2017

ماسکو : روس کی معروف ماڈل ماریہ سزانو ا کو جسم فروشی کا کاروبار کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔روسی میڈ یا کے مطابق ماریہ زندہ ہے اور اسے جسم فروشی کا دھندہ کرنے کے شبہ میں اردن سے گرفتار کیا گیا۔
جواں سالہ ماڈل کے دوستوں کا کہنا ہے کہ نائٹ کلب میں مینجر کے طور پر کام کرتی تھی اور پھر وہ اچانک غائب ہو گئی۔ماریہ کو آخری مرتبہ بحرین کے انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اس کی دوست وکٹوریہ کے ساتھ دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے وہ غائب ہے۔
ماریہ جس ماڈلنگ ایجنسی کے لیے کام کرتی تھی اس کے نمائندے نے تصدیق کی ہے کہ ماریہ کو گرفتار کیا گیا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ ماریہ کو بحرین کے ایک امیر شخص نے جھانسہ دے کر جسم فروشی کے دھندے میں ملوث کیا۔انہوں نے بتا یا کہ ماریہ دو جگہ پر کام کرتی تھیں۔ماریہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کا پتہ چل گیا ہے اور اب سب ٹھیک ہے۔دوسری جانب روسی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ماریہ کو غیر قانونی سرگرمیوں میں پائے جانے پر اردن سے ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں