یونس خان نے کوچنگ میں مستقبل بنانےکا فیصلہ کر لیا

یونس خان نے کوچنگ میں مستقبل بنانےکا فیصلہ کر لیا

لاہور: گزشتہ برس ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے یونس خان مستقبل میں کوچنگ کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 10099ٹیسٹ رنز بنانے والے سابق اسٹار16 اپریل سے لاہور میں 6 روزہ لیول تھری کورس میں شریک ہوں گے۔ اس کی نگرانی تین آسٹریلوی ماہرین کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ میں پاک بھارت دنگل کیلیے 3 بار میدان سجے گا


 سابق ٹیسٹ اسپنر اکرم رضا بھی اس کورس میں حصہ لے رہے ہیں،2011میں آئی پی ایل میچز پر جوئے کے جرم میں گرفتار ہونے والے سابق امپائر کو پی سی بی نے پینل سے خارج کر دیا تھا، عدالت میں ایک برس کیس چلنے کے بعد انھیں بحال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹیڈیم سے باہر جانے والے چھکے پر 2 رنز اضافی دینے چاہیے: ایم ایس دھونی  

2013میں آئی سی سی پینل میں نامزد نہ ہونے پر انھوں نے حکام کو پریس کانفرنس میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا،ساتھ ہی دوبارہ امپائرنگ نہ کرنے کا اعلان کیا اس پر وہ دوبارہ پابندی کی زد میں آ گئے۔ جس کا گذشتہ برس ہی خاتمہ ہوا، اب وہ کوچنگ میں کیریئر بنانا چاہتے ہیں ۔اکرم رضا پر جسٹس قیوم کی میچ فکسنگ تحقیقات کے بعد بھی جرمانہ عائد ہوا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:2020 کی ساف فٹ بال چیمپئن شپ سمیت 3 ایونٹس کی میزبانی پاکستان کو مل گئی
 

کوچنگ کورس میں سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر محمد سلمان، منظور الہیٰ، نوید انجم و دیگر شرکت کریں گے۔ اس میں کوچنگ صلاحیتوں کے ساتھ کمپوٹر اسکلز، انگریزی میں مہارت وغیرہ بھی دیکھی جائے گی۔یونس خان بطور کرکٹر اپنے تجربات سے بھی آگاہ کریں گے۔ مشتاق احمد اور مدثر نذرکھیل کی باتیں بتائیں گے۔کورس کے شرکا کو اختتام پر اسائمنٹس دیے جائیں گے جس کیلیے ان کے پاس ایک سال کا وقت ہوگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں