اڈیالہ جیل کے اہم مہمان پرویز مشرف بھی ہوسکتے ہیں، کیپٹن صفدر

اڈیالہ جیل کے اہم مہمان پرویز مشرف بھی ہوسکتے ہیں، کیپٹن صفدر

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن( ر)صفدر نے کہاہے کہ ہم اڈیالہ ، اٹک قلعہ، کوٹ لکھپت، کراچی سارے کورسز کر گزرے ہیں، اڈیالہ جیل کے اہم مہمان پرویز مشرف بھی ہوسکتے ہیں۔
جمعرات کو احتساب عدالت کے باہر میڈ یا سے غیر رسمی گفتگوکے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ اڈیالہ جیل کی صفائیاں ہو رہی ہیں، وہاں کوئی خاص مہمان جا رہا ہے ؟۔اس پر جواب دیتے ہوئے کیپٹن(ر) صفدر نے کہا کہ اہم مہمان جنرل پرویز مشرف بھی ہو سکتے ہیں،انہیں اب آنا چاہیے۔

جنرل مشرف 12اکتوبر کو آئین توڑ کر چلے گئے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اڈیالہ ، اٹک قلعہ، کوٹ لکھپت، کراچی سارے کورسز کر گزرے ہیں، نئے کورس والے جنرل مشرف ہی ہیں،جن کے لیے صفائیاں ہو رہی ہیں۔