کراچی اور گوادر سے چاہ بہار تک کشتی سروس شروع کرنے کا فیصلہ

 کراچی اور گوادر سے چاہ بہار تک کشتی سروس شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی: پاکستان اور ایران نے کراچی اور گوادر سے چاہ بہار تک کشتی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایرانی وزیر مواصلات کہتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی کو ایران کی ترقی سمجھتے ہیں۔ حاصل بزنجو کہتے ہیں کہ جتنی تجارت ایران کے ساتھ ہوسکتی ہے، کسی اور ملک کے ساتھ نہیں ہو سکتی۔

زمینی اور سمندری رابطے بڑھانے کے لیے پاکستان اور ایران کا اہم قدم، کراچی اور چاہ بہار کے درمیان کشتی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ باہمی تجارت کو بھی نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم کیا۔

ایرانی وزیرمواصلات کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر پورٹ اینڈ شپنگ حاصل بزنجو نے کہا کہ کشتی سروس سے دونوں ممالک کے عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ ایران کے وزیرمواصلات عباس آخوندی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کو ایران کی ترقی سمجھتے ہیں۔

فری سروس دیگر علاقوں تک بڑھانے کے لیے بھی پر امید ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران گوادر سے سینٹرل ایشیاء تک ریل اور سڑک کی تعمیر ک

ے لیے تعاون پر تیار ہے۔