وزیراعظم کا قومی معاشی کونسل قائم کرنے کا فیصلہ 

وزیراعظم کا قومی معاشی کونسل قائم کرنے کا فیصلہ 
سورس: File

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کو درپیش سنگین صورتحال اور معاشی چیلنجز سے نکلنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر معاشی تجاویز اور سفارشات کی تیاری کی ہدایات جاری کر دیں۔ نیشنل اکنامک کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزارت عظمی کا منصب باضابطہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس میں معاشی ماہرین کو سفارشات کی تیاری کاحکم دے دیا گیا۔  تجاویز زراعت، صنعت، سرمایہ کاری، بینکاری، تاجر و کاروباری برادری سمیت تمام متعلقہ طبقات کی آراء کی روشنی میں مرتب کی جائیں گی جس کے حصول کے لئے آئندہ چند دن میں سمٹ منعقد کرنے کا فیصلہ  بھی کیا گیا ہے۔

سیکرٹری خزانہ  نےملکی معاشی صورتحال، ریونیوز، بجٹ خساروں، داخلی اور بیرونی قرض کی صورتحال سمیت مجموعی قومی بیلنس شیٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعظم شہبازشریف  نے ہدایت  دی  کہ معاشی صورتحال اور سنگین مالی خطرات کو دیکھتے ہوئے فوری، وسط اور طویل المدتی اہداف کا واضح تعین کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ  پالیسی آپشنز پر جامع سفارشات پیش کریں تاکہ ان کی روشنی میں ٹھوس اقدامات لئے جاسکیں۔ وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے بھی جامع تجاویز مرتب کرنے،رمضان المبارک میں رمضان بازار کی مانیٹرنگ اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں فوری کمی لانے کی بھی خصوصی ہدایات جاری کیں۔ 

مصنف کے بارے میں