اسلام آباد / لندن / نیویارک: پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے پاک ،امریکہ، ایران سہ فریقی مذاکرات کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی اثر و رسوخ نے سمندر پار پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔ تارکینِ وطن کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات کے ذریعے پاکستان کی مضبوط قیادت نے ملک کے مثبت تشخص کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔
برطانیہ، امریکہ، اور خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے اسلام آباد میں ہونے والی سفارتی پیش رفت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آج عالمی سیاست میں "امن کا فاتح" بن کر ابھرا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سفارتی طاقت کو اب عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے، جس سے بیرونِ ملک مقیم ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔
سمندر پار پاکستانیوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت بالخصوص جنرل عاصم منیر کی مؤثر حکمتِ عملی کو سراہا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ پاکستان نے اپنی غیر جانبدارانہ اور امن پسند پالیسی کے ذریعے ثابت کر دیا ہے کہ وہ خطے میں کسی بھی بڑے بحران کے حل کے لیے ناگزیر کردار رکھتا ہے۔ عسکری قیادت کے اس ٹھوس موقف کی بدولت آج مخالفین کو بھی زمینی حقائق تسلیم کرنا پڑ رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نائب امریکی صدر جے ڈی وینس اور ایرانی اعلیٰ قیادت کو ایک ہی میز پر لانا پاکستان کی بڑی اخلاقی اور سفارتی فتح ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے مطابق، اس قسم کی کوششوں سے ملک میں نہ صرف غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہوں گی بلکہ عالمی برادری میں پاکستان کا وقار ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست کے طور پر مزید مستحکم ہوگا۔
اسلام آباد مذاکرات: "مضبوط قیادت، مؤثر حکمتِ عملی"، اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان کو امن کا داعی قرار دے دیا
02:05 PM, 12 Apr, 2026