ایرانی سپیکر محمد باقر قالیباف کا پاکستان کے لیے شکریہ اور نیک خواہشات کا اظہار

03:10 PM, 12 Apr, 2026

تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے مذاکراتی عمل میں پاکستان کے مثبت اور فعال کردار کی تعریف کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ایرانی اسپیکر نے کہا کہ وہ خطے میں امن و استحکام اور مذاکراتی عمل میں سہولت کاری فراہم کرنے پر اپنے دوست اور برادر ملک پاکستان کی کوششوں کے دل سے مشکور ہیں۔
قالیباف نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے ایران کے علاقائی معاملات اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کو ایران کا "برادر ملک" قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ایرانی اسپیکر نے پاکستانی عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
ایرانی پارلیمنٹ (مجلس) کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے حالیہ مذاکرات اور ملکی دفاعی حکمتِ عملی کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکراتی عمل میں ایرانی وفد نے مستقبل پر مبنی ٹھوس اور واضح تجاویز پیش کی ہیں، تاہم فریقِ مخالف فی الوقت ایران کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
محمد باقر قالیباف نے  کہا کہ     "امریکا ہماری منطق اور اصولوں کو بخوبی سمجھ چکا ہے۔ اب یہ گیند امریکا کے کورٹ میں ہے کہ وہ ہمارا اعتماد بحال کرنے کے لیے عملی طور پر کیا اقدامات اٹھاتا ہے۔

مزیدخبریں