نیہا دھوپیا حادثے میں زخمی، اسپتال پہنچانے کے بجائے مداح سیلفیاں لیتے رہے

نیہا دھوپیا حادثے میں زخمی، اسپتال پہنچانے کے بجائے مداح سیلفیاں لیتے رہے

چندی گڑھ: بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں اداکارہ نیہا دھوپیا ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئیں اور اس دوران مداحوں نے مدد کرنے کے بجائے ان کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے۔ اداکارہ اپنے رئیلٹی شو کی تشہیر کیلئے چندی گڑھ میں موجود تھیں اور واپسی پر اداکارہ کی گاڑی کو سامنے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی تھی اس حادثے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا لیکن خوش قسمتی سے نیہا دھوپیا بال بال بچ گئیں تاہم ان کا کندھا شدید زخمی ہوا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی چندی گڑھ کے مقامی لوگ وہاں جمع ہو گئے اور گاڑی میں زخمی حالت میں موجود اداکارہ کو دیکھ کر ان کی مدد کرنے کے بجائے ان کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے۔

اداکارہ اور ان کی ٹیم حادثہ پیش آنے کے بعد تقریباً ایک گھنٹے تک جائے حادثہ پر ہی موجود تھی لیکن کوئی بھی ان کی مدد کرنے نہیں آیا نیہا لوگوں کی بے حسی دیکھ کر حیران رہ گئیں۔ اداکارہ اور ان کی ٹیم اپنی مدد آپ کے تحت خود اسپتال پہنچیں جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں