سوشانت سنگھ اور کریتی سنون کے درمیان دوستی سے زیادہ کچھ چل رہا ہے اہم انکشاف

سوشانت سنگھ اور کریتی سنون کے درمیان دوستی سے زیادہ کچھ چل رہا ہے اہم انکشاف

ممبئی: سوشانت سنگھ اور کریتی سنون کے درمیان دوستی کی خبریں گزشہ کچھ عرصے سے منظر عام پر آرہی ہیں۔ دونوں اداکاروں کے درمیان دوستی کی خبریں فلم "رابطہ" کی شوٹنگ کے دوران منظر عام پر آنا شروع ہوئیں تھیں لیکن فلم کے بعد  بھی نہ صرف دونوں ایک ساتھ نظر آرہے  بلکہ دونوں کے درمیان تعلقات بھی برقرار تھے۔
ان کے چاہنے والے یہ جانے کے لیے بیتاب تھے ان کے درمیان دوستی ہے یا اس سےزیادہ کچھ ہے۔تاہم معروف اداکارہ نیہا دھوپیا نے اپنے ایک انٹرویو میں ان افواہوں سے پردہ اٹھادیا ہے۔
انہوں نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سوشانت اورکریتی سنون کے رشتے کے بارے میں اہم انکشاف کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے دونوں اداکار ایک دوسر ے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
جبکہ ایک انٹرویو میں سوشانت سنگھ اور کریتی سنون سے ان دونوں کے رشتے کے بارے میں سوال کیا گیاجس پر دونوں اداکاروں نے خاموشی اختیار کر لی اور اس سوال کا کو ئی جواب نہ دیا۔