میانمار نے راکھائن ریاست میں پھر کرفیو نافذ کر دیا

05:10 PM, 12 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

ینگون: میانمار   کی حکومت نے فسادات سے متاثرہ راکھائن ریاست میں مزید فوجی دستے تعینات کرتے ہوئے کرفیو  نافذ   کر  دیا  ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ہفتہ کو حکومت نے ان اطلاعات کی تصدیق کی ہے کہ راکھائن میں مزید فوج تعینات کر دی گئی ہے۔ اقوام متحدہ نے اس صورت حال پر تشویش ظاہر کی ہے۔ گزشتہ برس اکتوبر میں مسلح افراد کی جانب سے سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کے بعد میانمار کی حکومت نے اس ریاست میں فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔

اسی تناظر میں راکھائن سے تقریباً 70 ہزار روہنگیا مسلمان گھربار چھوڑ کر بنگلہ دیش کی جانب ہجرت پر مجبور ہوئے ہیں۔ ان مہاجرین کا الزام ہے کہ فوج روہنگیا افراد کے قتل، جنسی زیادتیوں اور تشدد کے واقعات میں ملوث ہے۔

مزیدخبریں