ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، انٹر بینک میں ڈالر 215 روپے کا ہوگیا

ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، انٹر بینک میں ڈالر 215 روپے کا ہوگیا

کراچی: ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ، انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 88 پیسے سستا ہو گیا ۔ انٹر بینک میں ڈالر 215 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ دوسرے کاروباری ہفتے بھی جاری ہے اور انٹربینک میں امریکی ڈالر 2 روپے 88 پیسے کی نمایاں کمی کے بعد 215 روپے کا ہو گیا ہے ۔ گزشتہ روز ڈالر 218.88 روپے پر بند ہوا تھا ۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ، پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس میں 538 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، 100 انڈیکس میں 42 ہزار 634 پوائنٹس پر ٹریڈنگ ہو رہی ہے ۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ جولائی میں ملکی درآمدات میں 35 فیصد کمی اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض ملنے کی راہ ہموار ہونے کے باعث ڈالر کی مانگ میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں