کراچی :پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ جاری ہے، اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی۔ کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 1,47,976 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ میں خاص طور پر آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے شعبوں میں بھرپور خریداری دیکھی گئی، جس نے انڈیکس کو مزید مستحکم کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی ہنڈرڈ انڈیکس میں 1547 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد انڈیکس 1,46,929 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری طرف زرمبادلہ کی مارکیٹ میں بھی معمولی تبدیلی دیکھنے میں آئی، جہاں انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 10 پیسے کمی کے بعد 282.45 سے کم ہو کر 282.35 روپے پر آ گئی۔