پشاور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز کی تقرری روک دی

02:52 PM, 12 Aug, 2025

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی اور سینٹ میں نئے اپوزیشن لیڈرز کی تقرری روک دی ہے۔ یہ فیصلہ عمر ایوب اور شبلی فراز کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹی فائی کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سنایا گیا۔

دو رکنی بینچ جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے درخواست کی سماعت کی اور الیکشن کمیشن کو عمر ایوب اور شبلی فراز کے خلاف مزید کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے اس معاملے کی مزید سماعت 15 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

عدالت میں بیرسٹر گوہر نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 63(2) کی غلط تشریح کی ہے اور سید یوسف رضا گیلانی کے کیس کا حوالہ غیر مناسب دیا گیا ہے کیونکہ وہ کیس مختلف نوعیت کا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 190 سیٹیں جیتی تھیں، جن میں سے اب صرف 77 اراکین باقی ہیں، اس لیے معاملے کو مزید غور سے دیکھا جانا چاہیے۔

عدالت نے درخواست پر غور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو مزید کارروائی سے روک دیا اور سماعت ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں