بھارت کو عالمی محاذ پر شرمندگی، فیلڈ مارشل کی سفارتی کامیابیوں کا سلسلہ جاری: فیصل واوڈا

03:35 PM, 12 Aug, 2025

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بین الاقوامی سطح پر حالیہ کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ذہانت اور تدبر سے بھارت کو نہ صرف جنگی میدان میں پسپا کیا، بلکہ عالمی سطح پر سفارتی دباؤ بھی بڑھا دیا ہے۔

سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا "بھارتی پشت پناہی میں کام کرنے والی بی ایل اے کو امریکہ کی جانب سے دہشتگرد تنظیم قرار دیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت عالمی سطح پر دہشتگردی کا سرپرست سمجھا جا رہا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا    "فیلڈ مارشل نے دنیا کو دکھا دیا کہ پاکستان کے قومی مفادات کا دفاع کس طرح کیا جاتا ہے۔ افسوس ہے کہ پاکستان میں آج تک کوئی ایسا جمہوری لیڈر نہیں آیا جو اتنی واضح، بہادر اور نتیجہ خیز قیادت فراہم کر سکے۔"

فیصل واوڈا نے کہا کہ     "اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ اگلا بڑا سفارتی یا سیکیورٹی قدم کیا ہوگا — کیونکہ یہ سلسلہ ابھی رکا نہیں۔

مزیدخبریں