بلاول کے سخت مؤقف پر متھن چکرورتی کی نازیبا اور اشتعال انگیز زبان، پاکستانی حلقوں میں شدید ردعمل

05:32 PM, 12 Aug, 2025

اسلام آباد / نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے وابستہ بولی وُڈ اداکار اور سابق رکنِ پارلیمان متھن چکرورتی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان پر سخت اور غیر مہذب ردعمل دے دیا، جس پر دونوں ممالک کے سیاسی اور عوامی حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے حال ہی میں سندھ کے شہر بھٹ شاہ میں ایک تقریب کے دوران بھارت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا "اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدے سے چھیڑ چھاڑ کی تو پاکستان اپنی آبی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔ پاکستانی عوام میں اتنی طاقت ہے کہ وہ 6 دریا واپس لے سکتے ہیں۔"

اس بیان کے جواب میں متھن چکرورتی نے کلکتہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نہایت اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ الفاظ استعمال کیے۔ انہوں نے کہا    "اگر ہماری کھوپڑی سنک گئی تو ایک کے بعد ایک براہموس میزائل چلے گا۔متھن نے مزید غیر ذمہ دارانہ طنز کرتے ہوئے کہا    "ہم سوچ رہے ہیں کہ ایک ڈیم بنائیں جہاں 140 کروڑ لوگ پیشاب کریں اور پھر وہ کھول دیں تاکہ سونامی آجائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ الفاظ صرف بلاول بھٹو کے لیے ہیں، پاکستانی عوام سے انہیں کوئی مسئلہ نہیں.

مزیدخبریں