شگفتہ اعجاز کی زِپ لائن پر انجوائے کرتی ویڈیو وائرل، مداحوں کے دلچسپ تبصرے

10:21 AM, 12 Aug, 2026

لاہور : معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز ان دنوں برطانیہ میں اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں، جہاں وہ مختلف مقامات کی سیر کے ساتھ تفریحی سرگرمیوں سے بھی لطف اندوز ہورہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ویلز میں زِپ لائننگ کا تجربہ کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ کے مطابق ابتدا میں وہ زِپ لائن کرنے کے لیے تیار نہیں تھیں، تاہم بیٹی انیا کے اصرار پر انہوں نے یہ چیلنج قبول کیا۔ رائیڈ مکمل کرنے کے بعد شگفتہ اعجاز نے تجربے کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ فضا میں عقاب کی طرح اڑ رہی ہوں۔

ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے۔ کئی مداحوں نے اداکارہ کے جوش اور زندگی کو بھرپور انداز میں جینے کے جذبے کو سراہا، جبکہ بعض نے ان کی عمر کو بنیاد بنا کر تنقید بھی کی۔

دوسری جانب متعدد صارفین نے کہا کہ عمر کسی نئے تجربے سے لطف اندوز ہونے کی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، خاص طور پر جب سرگرمی تمام حفاظتی تدابیر کے ساتھ کی جائے۔

مزیدخبریں