’مرزا پور: دی مووی‘ کا دھماکے دار ٹریلر ریلیز : کالین بھیا، منا اور گڈو پھر آمنے سامنے

11:07 AM, 12 Aug, 2026

ممبئی : شائقین کے طویل انتظار کے بعد ’مرزا پور: دی مووی‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، جس میں مرزا پور کی بادشاہت کے لیے کالین بھیا، منا بھیا اور گڈو پنڈت ایک بار پھر ایک دوسرے کے مدِمقابل دکھائی دے رہے ہیں۔

فلم کی کہانی مقبول ویب سیریز کی اسی دنیا کو آگے بڑھاتی ہے، تاہم اس بار کہانی بڑے پردے پر زیادہ ایکشن، طاقت کی کشمکش اور خطرناک سازشوں کے ساتھ پیش کی جارہی ہے۔

ٹریلر میں پنکج ترپاٹھی ایک بار پھر کالین بھیا کے روپ میں اپنی طاقت اور اقتدار برقرار رکھنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں، جبکہ علی فضل کا گڈو پنڈت تخت حاصل کرنے کے لیے مضبوط امیدوار دکھائی دیتا ہے۔ دوسری جانب منا بھیا بھی اقتدار کی دوڑ میں اپنی جگہ بنانے کے لیے سرگرم ہیں۔

ٹریلر میں پرانے کرداروں کے ساتھ نئے چہروں کی بھی انٹری دکھائی گئی ہے، جن میں روی کشن اور جتیندر کمار شامل ہیں۔ جتیندر کمار ببلو کے کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم 4 ستمبر 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

مزیدخبریں