آسٹریلیا کی بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون فائنل

12:34 PM, 12 Aug, 2026

لاہور : آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف ڈارون میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔ تجربہ کار فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ نے سکاٹ بولینڈ کی جگہ ٹیم میں واپسی کی ہے۔

کپتان پیٹ کمنز نے میچ سے ایک روز قبل ٹیم کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آسٹریلیا کا مضبوط بولنگ اٹیک ایک طویل عرصے بعد دوبارہ ایک ساتھ کھیلتا دکھائی دے گا۔ ہیزل ووڈ گزشتہ سال اکتوبر کے بعد پہلی مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ایکشن میں ہوں گے، جبکہ نیتھن لیون بھی ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔

بیٹنگ لائن اپ میں کیمرون گرین اور بیو ویبسٹر مڈل آرڈر سنبھالیں گے، جبکہ ایلکس کیری چھٹے نمبر پر کھیلیں گے۔ جیک ویدرالڈ، ٹریوس ہیڈ کے ساتھ آسٹریلیا کی اننگز کا آغاز کریں گے۔

دوسری جانب بنگلادیش نے ابھی اپنی حتمی پلیئنگ الیون کا اعلان نہیں کیا، تاہم کپتان نجم الحسن شانتو نے لٹن داس کی فٹنس کی تصدیق کردی ہے۔

ڈارون میں ہونے والا یہ ٹیسٹ 22 سال بعد شہر میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کا بھی اہم موقع ہوگا۔

مزیدخبریں