مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع فوری روکی جائے، پاکستان کا مطالبہ

11:32 AM, 12 Aug, 2026

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی اقدامات دو ریاستی حل کے امکانات کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔

پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری میں غیر معمولی اضافہ تشویشناک ہے۔ انہوں نے اسرائیلی آبادکاری، جبری بے دخلی اور فلسطینی شہریوں کے خلاف کارروائیوں کی مخالفت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ فلسطینی محصولات روکے جانے سے فلسطینی ادارے مالی مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں، اس لیے روکے گئے فنڈز فوری طور پر جاری کیے جائیں تاکہ فلسطینی ادارے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرسکیں۔

پاکستانی مندوب نے مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قائمہ حیثیت کے احترام پر بھی زور دیا اور کہا کہ اسرائیل مقدس مقام کی موجودہ حیثیت کو تبدیل کرنے کی کسی کوشش سے باز رہے۔ پاکستان نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور دو ریاستی حل کے لیے اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ بھی کیا۔

مزیدخبریں