نوجوان قوم کا انمول سرمایہ، صلاحیتیں پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، صدر و وزیراعظم

09:21 AM, 12 Aug, 2026

اسلام آباد: عالمی یوم نوجوانان کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے پیغامات میں نوجوانوں کو ملک کا قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے ان کی تعلیم، ہنرمندی اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتیں، توانائی اور عزم پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ نوجوان ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، اس لیے ان کی صلاحیتوں کو مثبت سمت میں بروئے کار لانا ضروری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان قوم کا انمول سرمایہ ہیں اور نوجوانوں کو ضروری وسائل اور مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور کاروبار کے مختلف مواقع فراہم کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو ملک کی ترقی کے لیے استعمال کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نوجوان نسل کو بااختیار بنانے اور انہیں قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

مزیدخبریں