بھارت نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر سیریز جیت لی

بھارت نے ممبئی ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگز اور 36 رنز سے شکست دے کر 5 ٹیسٹ میچوں کی سیزیز 0-3 سے اپنے نام کرلی جب کہ ایک ٹیسٹ میچ اب بھی باقی ہے جو 16 دسمبر کو چنئی میں کھیلا جائے گا

بھارت نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر سیریز جیت لی

ممبئی: بھارت نے ممبئی ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگز اور 36 رنز سے شکست دے کر 5 ٹیسٹ میچوں کی سیزیز 0-3 سے اپنے نام کرلی جب کہ ایک ٹیسٹ میچ اب بھی باقی ہے جو 16 دسمبر کو چنئی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان راجکوٹ میں کھیلا گیا تیسرا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔
ممبئی ٹیسٹ میں انگلش کپتان السٹر کک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں اوپنر کیٹن جیننگز کی سنچری کی بدولت انگلش ٹیم نے 400 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے کپتان ویرات کوہلی کے 235 ، مرلی وجے اور جیانت یادیو کی سنچریز کی بدولت 631 رنز بنائے اور انگلینڈ پر 231 رنز کی برتری حاصل کی جو وہ پورا نہ کرسکے، انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 195 رنز پر پویلین لوٹ گئی، بھارت کی جانب سے اسپنر ایشون نے 6 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ویرات کوہلی کو ڈبل سنچری بنانے پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اس وقت بھارت کے دورے پر ہے جہاں وہ 5 ٹیسٹ میچز کے علاوہ 3 ایک روزہ اور 3 ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔