ہم یہودیت کے چنگل میں پھنستے جا رہے ہیں : سید خورشید شاہ

ہم یہودیت کے چنگل میں پھنستے جا رہے ہیں : سید خورشید شاہ


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کا معاملہ پورے عالم اسلام کا مسئلہ ہے‘ جب اسرائیل نے مصر اور شام پر حملہ کیا تھا تو پاکستان فرنٹ لائن پر تھا‘ ہم یہودیت کے چنگل میں پھنستے جارہے ہیں‘ اس اہم مسئلے پر حکومت کو اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لے کر کوئی لائحہ عمل تشکیل دینا چاہیے تھا۔


ایک بیان میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ یہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے‘ بیت المقدس کا معاملہ ہے یہ پورے عالم اسلام کا مسئلہ ہے، اس وقت وزیراعظم اسلامی ممالک کا دورہ کرتے، جب اسرائیل نے شام و مصر پر حملے کئے تھے تو پاکستان فرنٹ لائن پر تھا، ہم یہودیت کے چنگل میں پھنستے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں خاموشی ہے، اس اہم مسئلہ پر حکومت کو دیگر جماعتوں کو بلانا چاہیے تھا۔