کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مندی کے ساتھ ہوا ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 153 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 1,68,421 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
مالیاتی ماہرین کے مطابق مندی کا آغاز سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی اور مارکیٹ میں جاری غیر یقینی صورتحال کے باعث ہوا ہے۔ ابتدائی کاروباری گھنٹوں میں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بجائے حجم میں کمی اور دباؤ کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔