کراچی میں ہیوی ٹریفک کے حادثات، 4 افراد جاں بحق

01:05 PM, 12 Dec, 2025

کراچی:کراچی میں ہیوی ٹریفک کے حادثات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ کورنگی میں ایک ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا، جبکہ ٹینکر ڈرائیور فرار ہو گیا۔ حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔

دوسرے واقعے میں سپرہائی وے پر ایک تیز رفتار گاڑی کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ پولیس نے دونوں حادثات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزیدخبریں