ڈھاکہ:بنگلہ دیشی الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات 12 فروری 2026 کو کرائے جائیں گے۔
گزشتہ سال 5 اگست کو طلبہ کے احتجاج کے بعد سابق وزیراعظم حسینہ واجد نے اپنا 15 سالہ دور اقتدار چھوڑ دیا اور بھارت فرار ہو گئی تھیں۔ ان کے جانے کے بعد بنگلادیش میں عبوری حکومت نوبیل انعام یافتہ محمد یونس نے سنبھالی۔
محمد یونس نے تصدیق کی کہ الیکشن کمیشن سے کہا گیا ہے کہ اگلے سال فروری میں انتخابات منعقد ہوں۔ الیکشن کے اعلان کے بعد ملک میں سیاسی سرگرمیاں اور انتخابی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔