آسٹریا میں اسکولوں میں سکارف پہننے پر پابندی نافذ

01:58 PM, 12 Dec, 2025

ویانا:آسٹریا نے سکولوں میں مسلمان طالبات کے سکارف پہننے پر پابندی کا نیا قانون منظور کر لیا ہے۔ قانون کے تحت 14 سال سے کم عمر لڑکیاں سکارف نہیں پہن سکیں گی، اور اس کی خلاف ورزی پر 150 سے 800 یورو تک جرمانہ عائد ہوگا۔

اس پابندی سے تقریباً 12 ہزار سے زائد طالبات متاثر ہوں گی۔ اس سے قبل عدالت نے اسی نوعیت کی پابندی کو امتیازی قرار دے کر ختم کر دیا تھا، لیکن نئے قانون کے تحت پابندی دوبارہ نافذ کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں