گلگت بلتستان میں عام انتخابات 24 جنوری کو ہوں گے

02:28 PM, 12 Dec, 2025

گلگت بلتستان:صدر پاکستان آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان میں عام انتخابات 24 جنوری 2026 کو کرانے کی منظوری دے دی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے آئین کے مطابق 60 دن کے اندر انتخابات کرانے کی سفارشات صدر پاکستان کو بھیجی تھیں، جس کے بعد صدر نے حتمی منظوری دے دی۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی گزشتہ ماہ اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرنے کے بعد تحلیل ہو گئی تھی۔ جسٹس (ریٹائرڈ) یار محمد ناصر کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم نے بطور چیئرمین جی بی کونسل نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کی منظوری دی اور کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کرائے جائیں گے، جبکہ الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کے بھائی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا ہے۔

مزیدخبریں