تمام جماعتیں دائرہ کار میں رہ کر سیاست کریں، ملکی سالمیت کے خلاف عناصر سے سختی سے نمٹیں گے: بلاول بھٹو

02:33 PM, 12 Dec, 2025

لاہور : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے دائرہ کار میں رہ کر سیاست کریں، جبکہ ملکی سالمیت کے خلاف چلنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ وہ لاہور میں پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

بلاول بھٹو نے لاہور میں قیام کے دوران گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز، صحافیوں، کاروباری شخصیات، طلباء یونین کے نمائندوں اور وکلاء رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر نوجوان طلبا نے بلاول بھٹو سے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے پارٹی عہدیداران اور رہنماؤں کو بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کو بھرپور ٹف ٹائم دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی پنجاب کے گلی گلی اور محلے محلے جائیں گے اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشش کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کارکنوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں، کیونکہ اب پنجاب کی عوام سے ملاقاتوں کا سلسلہ رکنے والا نہیں۔

مزیدخبریں