نواز شریف کا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پارٹی قیادت سے خطاب، میرٹ اور شفافیت پر زور

05:43 PM, 12 Dec, 2025

گلگت: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پارٹی عہدیداروں سے ملاقات میں انتخابات میں کامیابی کے لیے عہدیداروں کو متحد ہو کر کام کرنے کا پیغام دیا۔ نواز شریف نے کہا کہ ہر امیدوار کو سنا جائے گا اور پارٹی ٹکٹ میرٹ کے اصولوں کے مطابق دیے جائیں گے، جبکہ پارٹی کے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ ٹکٹ کے لیے آئیں گے، لیکن پارٹی کو پہچان کر فیصلہ کرنا ہوگا کہ کون اپنا اور کون پرایا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھائے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

صدر مسلم لیگ ن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز ملنے چاہئیں اور وہ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے بات کریں گے۔ نواز شریف نے پنجاب کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں اور انتخابات میں اچھا نتیجہ آنا چاہیے۔

مزیدخبریں