رابی پیرزادہ نے شادی کا اعلان کیا یا محض اشارہ؟ انسٹاگرام پر نئی تصویر نے سنسنی پھیلائی!

09:02 PM, 12 Dec, 2025

رابی پیرزادہ نے شادی کا اعلان کیا یا محض اشارہ؟ انسٹاگرام پر نئی تصویر نے سنسنی پھیلائی!
رابی پیرزادہ نے شادی کا اعلان کیا یا محض اشارہ؟ انسٹاگرام پر نئی تصویر نے سنسنی پھیلائی!

اسلام آباد: پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جن کے ذریعے انہوں نے اپنی شادی کا اشارہ دیا ہے۔ ان تصاویر کے کیپشن میں رابی نے لکھا، "نکاح سنت ہے اور سنت میں ہی برکت ہے۔"

رابی پیرزادہ نے نکاح کو ایک پاکیزہ رشتہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ بندھن ہے جو محبت کو جائز، عزت کو مضبوط اور رشتہ کو ہمیشہ کے لیے مقدس بنا دیتا ہے۔ مزید یہ کہ انہوں نے دعا کی کہ اللہ ہر نکاح کو سکون، محبت اور رحمت سے بھر دے۔

رابی نے اپنی پوسٹ میں ایک تصویر بھی شیئر کی ہے، جس میں ایک مرد اور خاتون (جو غالباً وہ خود ہیں) ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔ اس تصویر کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کی شادی کے حوالے سے تبصرے شروع کر دیے ہیں اور مبارکبادیں دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

رابی پیرزادہ نے اس تصویر کے ساتھ کچھ اشعار بھی لکھے، لیکن انہوں نے تصویر میں موجود شخص کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ اس کے باوجود سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی شادی کے بارے میں مبارکبادیں مل رہی ہیں۔

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے بطور گلوکارہ، اداکارہ اور ماڈل کافی شہرت حاصل کی، مگر کچھ سال قبل انہوں نے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کے لیے شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کہہ دیا تھا۔ اب وہ ایک سماجی کارکن کے طور پر فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔

مزیدخبریں