'تمام چور اور ڈاکو ایک بار پھر نواز شریف کے خلاف اکٹھے ہو گئے'

'تمام چور اور ڈاکو ایک بار پھر نواز شریف کے خلاف اکٹھے ہو گئے'

اسلام آباد: وزیر مملکت عابد شیر علی آج پھر مخالفین پر بجلی بڑھ کر دوڑے ۔ کہتے ہیں تمام چور اور ڈاکو ایک بار پھر نواز شریف کے خلاف اکٹھے ہو گئے۔ عمران خان کو پہلے کئی بار رن آوٹ کیا اب پھر کریں گے۔ چیئرمین نیب عمران خان کی کرپشن کو بھی بے نقاب کریں۔

انہوں نے کہا کریشن کی بات کرنے والے آصف زرداری کو اپنی اور اپنے لے پالک بیٹے شرجیل میمن کی کوئی کرپشن نظر نہیں آتی۔

وزیر مملکت عابد شیر علی نے بتایا مریم نواز صرف پارٹی کی ورکر کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں اور انہوں نے اپنے آپ کو کبھی لیڈر کے طور پر متعارف نہیں کرایا اور الیکشن کے بعد نواز شریف جس کو نامزد کریں گے وزیراعظم وہ ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں