سونم کپور نے اپنے رویے پر سوناکشی سنہا سے معافی مانگ لی

سونم کپور نے اپنے رویے پر سوناکشی سنہا سے معافی مانگ لی

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنے رویے پر ساتھی اداکارہ سوناکشی سنہا سے معافی مانگ لی۔

حال ہی میں اداکارہ سوناکشی سنہا اور بھارتی مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا نے نیہا دھوپیا کے چیٹ شو ’ووگ بی ایف ایف‘ میں بطور مہمان شرکت کی۔اس دوران دونوں مہمان سے نیہا دھوپیا نے بالی وڈ فیشن دیوا سونم کپور کے اسٹائل کے حوالے سے کچھ دلچسپ سوال پوچھے۔ڈیزائنر منیش ملہوترا نے تو سونم کپور کے فیشن انداز کو خوب سراہا لیکن اس موقع پر اداکارہ سوناکشی سنہا نے سونم کو مغرور قرار دیا۔

سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ سونم فیشن کے نت نئے انداز کو تو اپناتی ہیں لیکن اس میں ان کا غیر ضروری رویہ دکھائی دیتا ہے۔دوسری جانب سونم کپور نے فوراً ہی اس بات پر ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کرکے سوناکشی سے معافی مانگ لی۔

21a571e14fa74db25e6fedd1dcb058c2

سونم نے اپنی پوسٹ میں منیش ملہوترا کا شکریہ ادا کیا اور سوناکشی کو مخاطب کر کے لکھا کہ ’میں ہمیشہ آپ کے ساتھ گرم جوشی سے پیش آتی ہوں مجھے نہیں یاد کہ میں نے کب مغرور رویہ دکھایا لیکن اگر آپ کو ایسا محسوس ہوا تو مجھے معاف کردیں‘۔

bc571acd1b33ec79748313d8f59ff978

سونم کپور کے معافی مانگنے پر سوناکشی نے جواب دیا کہ اس کو سنجیدگی سے نہیں لو، شو کو دلچسپ بنانے کے لیے اکثر ایسا کہنا پڑتا ہے جو نہیں کہنا چاہیے