ماہرہ خان بریڈ پٹ کی تقریر پر ان کی مداح بن گئیں

ماہرہ خان بریڈ پٹ کی تقریر پر ان کی مداح بن گئیں


کراچی : اداکارہ ماہرہ خان ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ کی آسکر ایوارڈز کی تقریب میں کی جانے والی تقریر سننے کے بعد ان کی مداح ہوگئیں۔

چند روز قبل 92 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب لاس اینجلس میں منعقد ہوئی جس میں بریڈ پڑ کو بہترین معاون اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر بریڈ پٹ نے تقریر کے دوران امریکی سینیٹ کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ انہیں جو 45 سکینڈ تقریر کے لیے وقت دیا گیا ہے وہ جان بولٹن کو سینیٹ کی جانب سے دیئے جانے والے وقت سے زیادہ ہے۔

اداکار بریڈ پٹ نے آسکر ایورڈ کی ویڈیو کوٹویٹر پر شئیر کیا، جس پر ماہرہ خان نے کہا کہ وہ اس تقریر کے بعد بریڈ پٹ کی مداح ہو گئیں ہیں۔