سینیٹ الیکشن ، پی ٹی آئی نے امیدواروں کے نام فائنل کرلئے

سینیٹ الیکشن ، پی ٹی آئی نے امیدواروں کے نام فائنل کرلئے
سورس: File photo

اسلام آباد، وفاقی وزیرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے لئے پی ٹی آئی نے اپنے امیدواروں کے نام فائنل کرلئے ہیں ۔ 

فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا  ہے کہ تحریک انصاف نے سینٹ کی زیادہ تر نشستوں پر اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے ہیں اسلام آباد سے عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد تحریک انصاف کی امیدوار ہوں گی جبکہ پنجاب سےسیف اللہ نیازی ڈاکٹر زرقا اور بیرسٹر علی ظفر امیدوار ہوں گے، باقی نشستوں کا اعلان بعد میں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ سے شبلی فراز، محسن عزیز، دوست محمد، ثانیہ نشتر اور فرزانہ کا نام حتمی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جبکہ باقی نشستوں پر اعلان بعد میں ہو گا۔

یاد رہے کہ سینیٹ الیکشن تین مار چ کو ہورہے ہیں  اور تمام سیاسی جماعتیں الیکشن میں حصہ لینے کے لئے اپنے اپنے امیدواروں کے نام فائنل کررہی ہیں ۔