مولانا فضل الرحمن کی چودھری برادران سے ملاقات ،تحریک عدم اعتماد پر بات چیت 

07:23 PM, 12 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی چودھری برادران سے ملاقات لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ہوئی ۔ مولانا فضل فضل الرحمان نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ۔

مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ وفد میں اکرم خان درانی، مولانا امجد خان، مفتی ابرار احمد شامل تھے ۔ملاقات میں سیاسی معاملات اور عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں