وزیر اعظم شہباز شریف کا شامی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ، جانی اور مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا

  وزیر اعظم شہباز شریف کا شامی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ، جانی اور مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا

 اسلام آباد :وزیر اعظم شہباز شریف  نے  شامی ہم منصب سے ٹیلیفون پر  شام میں زلزلے سے شدید جانی اور مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  پاکستانی سفیر شام  کے حکام سے رابطے میں ہیں۔  مشکل وقت میں شامی بھائیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے ۔ زلزلہ زدگان کیلئے خصوصی امدادی طیارہ شام بھیج چکے ہیں۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا جلد شام کے زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سامان بھی روانہ کیا جائےگا ۔