کراچی :پولیس نے ایک ہفتے کے دوران 788 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ، منشیات اور چوری شدہ گاڑیاں برآمد کیں

کراچی :پولیس نے ایک ہفتے کے دوران 788 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ، منشیات اور چوری شدہ گاڑیاں برآمد کیں

کراچی:  انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 28 مقابلے ہوئے ، فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو ہلاک   36 زخمی ڈاکوؤں سمیت متعدد  کو رنگے ہاتھوں گرفتارکیا گیا۔

پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 788 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان سے مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ 36 پستول ،01 ہینڈ گرینیڈ،  02 گاڑیاں اور 16 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں،برآمد شدہ  اسلحہ فارنزک کیلئے لاہور  روانہ  کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق   منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 104 کلو 122 گرام چرس، 01 کلو 488 گرام ہیروئین اور 04 کلو 410 گرام آئس/کرسٹال  برآمد کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 149 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ  تحویل میں لیا گیا ہے ۔ مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر  چھینی و چوری شدہ 55 موٹرسائیکلیں اور 07 گاڑیاں تحویل میں لی  گئیں۔

  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے اقدامات جاری رہینگے۔