چین اور کینیڈا کی شراکت داری کسی تیسرے فریق کو ہدف بنانے کے لیے نہیں: چین

02:44 PM, 12 Feb, 2026

بیجنگ : چین نے کہا ہے کہ چین اور کینیڈا کے درمیان قائم ہونے والی نئی سٹریٹجک شراکت داری کسی تیسرے فریق کو ہدف بنانے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے ایک پریس بریفنگ کے دوران اس بات کا واضح کیا کہ یہ شراکت داری برابری، کھلے پن، شمولیت، پُرامن تعاون اور باہمی مفاد کے جذبے کی عکاس ہے۔

لین جیان نے مزید کہا کہ چین اور کینیڈا کی اس شراکت داری کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کے مشترکہ مفادات کو فروغ دینا اور عالمی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے مفید ثابت ہونا ہے۔

مزیدخبریں