ایران پر حملے کی صورت میں جنگ صرف میدان تک محدود نہیں رہے گی ، علی شمخانی

01:42 PM, 12 Feb, 2026

تہران : ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران پر حملہ کیا جاتا ہے تو یہ جنگ صرف میدان تک محدود نہیں رہے گی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملہ جنگ کا آغاز تصور کیا جائے گا اور ایرانی میزائل صلاحیتوں پر کسی قسم کی بات چیت ممکن نہیں ہے۔

علی شمخانی نے امریکہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنی فوجی طاقت کی نمائش کرنے کے بجائے سنجیدگی دکھائے، کیونکہ مذاکرات کے ساتھ دھمکیاں دینا امریکی رویہ بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے بار بار یہ واضح کیا ہے کہ محدود فوجی حملہ بھی جنگ کا آغاز ہوگا اور اس صورت میں جنگ صرف میدان تک محدود نہیں رہے گی۔

مزیدخبریں