کینیڈا کے سکول میں فائرنگ کا واقعہ : حملہ آور کی شناخت ہوگئی

02:13 PM, 12 Feb, 2026

اوٹاوا: کینیڈا کے ایک سکول میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں کچھ طلبہ اور ایک استاد بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق، حملہ آور 18 سالہ لڑکی وین روٹسیلا تھی، جو ذہنی صحت کے مسائل کا شکار تھی۔ فائرنگ کے بعد لڑکی نے خودکشی کر لی اور اسے جائے وقوعہ پر مردہ پایا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ سکول کے علاوہ ملزمہ کے رشتہ داروں سمیت دو اور افراد بھی قصبے کے ایک گھر میں مردہ پائے گئے۔ یہ واقعہ ایک چھوٹے سے قصبے میں پیش آیا جس کی آبادی تقریباً 2,400 افراد پر مشتمل ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم نے متاثرہ کمیونٹی سے گہری تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری قوم آپ کے غم میں شریک ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کینیڈا میں اس طرح کے بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات نایاب ہیں، کیونکہ یہاں اسلحے کے قوانین امریکا کی نسبت بہت سخت ہیں۔

مزیدخبریں