آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ: عمان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری

11:12 AM, 12 Feb, 2026

پالی کیلے : آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 16ویں میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور پالی کیلے میں میچ جاری ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عمان کے کپتان جتندر سنگھ نے کہا کہ صبح کے وقت ہلکی نمی ہوتی ہے اور ہم اس کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمان کو ٹیسٹ پلیئنگ نیشنز کے خلاف کھیلنے کے کم ہی مواقع ملتے ہیں، اور یہ ایک اچھا موقع ہے۔

عمان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، جے اوڈیڈرا اور محمد ندیم کو شامل کیا گیا ہے۔سری لنکا کے کپتان دسن شناکا نے کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ کرنے پر خوش ہیں، لیکن بدقسمتی سے چیمپئن بولر ہسارنگا ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ ان کی جگہ ہیمانتھا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں