نیویارک : امریکی اداکار جیمز وان ڈیر بیک 48 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، جس کی خبر ان کے اہل خانہ نے ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔ اہل خانہ کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا کہ جیمز ڈیوڈ وان ڈیر بیک آج صبح اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ اس مشکل وقت میں اہل خانہ نے ان کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی درخواست کی۔
رپورٹس کے مطابق جیمز وان ڈیر بیک طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، اور انہیں خاص طور پر آنتوں کا کینسر تھا، جس کی تشخیص انہیں 2024 کے آخر میں ہوئی تھی۔
جیمز وان ڈیر بیک کو 1990 کی دہائی کے مقبول ٹی وی ڈرامہ "Dawson’s Creek" میں ڈاسن لیری کے کردار سے عالمی شہرت حاصل ہوئی۔ اس کردار نے انہیں ثقافتی آئیکون بنا دیا۔ انہوں نے ٹی وی شوز اور فلموں میں بھی اہم کردار ادا کیے، جس سے وہ ایک مشہور اور عزت دار شخصیت بن گئے۔جیمز وان ڈیر بیک کی وفات نے نہ صرف تفریحی دنیا میں بلکہ ان کے مداحوں میں بھی غم کی لہر دوڑا دی ہے۔