وزیراعظم اپنے والد کی رقم استعمال کر سکتے ہیں،لیکن ذمہ دار دونوں کے نہیں، فواد چوہدری

12:48 PM, 12 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما فوادچودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے والد کی رقم استعمال کر سکتے ہیں،اپنے بچوں کو بھی سرمایہ فراہم کرسکتے ہیں لیکن ذمہ دار دونوں کے نہیں، پیسوں کا حساب بھی دینے کو تیار نہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے سلمان بٹ نے کہا تھا کہ یہ سیاسی تقریر تھی،مخدوم علی خان نے وزیراعظم کی قومی اسمبلی کی تقریر سے نکلنے کی کوشش کی،جدہ فیکٹری لگا نے کا کوئی ثبوت نہیں۔وزیراعظم کے وکیل نے 3 بنیادی الزامات کے جواب دیئے۔

آپ بھی سنیئے

مزیدخبریں