پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ کل کھیلا جائیگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ کل کھیلا جائیگا

ڈنڈن: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور اہم میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل کھیلا جائے گا۔یونیورسٹی اوول گراؤنڈ میں دونوں ٹیمیں 5 میچز پر مشتمل سیریز کے تیسرے میچ میں مدمقابل ہوں گی اور گرین شرٹس کو سیریز بچانے کے لئے کل  کا میچ لازمی جیتنا ہو گا۔ شکست کی صورت میں سیریز میزبان ٹیم کے نام ہو جائے گی۔

گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد کیویز کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں اور اس کے لئے تمام کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس بھی کی۔ تیسرے ایک روزہ میچ کے لئے قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں تاہم اوپننگ بلے باز فخر زمان کی شمولیت کا فیصلہ ان کے مکمل فٹ ہونے سے مشروط ہے۔

سرفراز احمد کی قیادت میں ممکنہ قومی ٹیم اظہرعلی، امام الحق، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاداب خان، رومان رئیس، حسن علی، محمد عامر اور فہیم اشرف پر مشتمل ہو سکتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں