سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو عالمی وبا سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی

Saudi Arabia's King Salman gets coronavirus vaccine shot
کیپشن: فائل فوٹو

ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کو عالمی وبا سے بچاؤ کی پہلی خوراک دیدی گئی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل شہزادہ سلمان نے خود کو ٹیکہ لگوا کر مملکت میں ویکسی نیشن کا آغاز کیا تھا۔

سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق بن فوزان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خادم الرحمین شریفین کو ان کی اپنی خواہش پر ویکسین لگائی گئی۔ انہوں نے شاہ سلمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی فرمانروا کا یہ اقدام ہمارے صحت کے نظام پر اعتماد کا اظہار ہے۔ ان کی اس تصدیق سے شہریوں کو ویکسین لگوانے کی ترغیب ملے گی۔

دوسری جانب خبریں ہیں کہ سعودی عرب میں بھی عالمی وبا نے اپنی ہیت کو تبدیل کر لیا ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی ہے کم از کم 10 افراد اس میں مبتلا ہوئے گئے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ افراد کی فوری طور پر نشاندہی کرتے ہوئے انھیں سب سے الگ کرکے قرنطینہ کر دیا گیا ہے تاکہ یہ مرض دوسروں تک نہ پھیلے۔

وزیر صحت ڈاکٹر فوزان نے اپنے بیان میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وبائی مرض وقت گزرنے کیساتھ ساتھ اپنی شکل تبدیل کر رہا ہے۔ جب سے یہ عالمی وبا پھوٹی ہے اس نے ہزاروں مرتبہ خود کو تبدیل کیا ہے۔ اس مرض کے پھیلنے کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، اس لئے سب پر ضروری ہے کہ وہ احتیاط کو لازمی اپنائیں۔

ادھر سعودی عرب نے وبائی مرض کے تدارک کی دوسری خوراک لگوانے والے شہریوں کو صحت پاسپورٹ دینے کا کہا ہے۔ اس پاسپورٹ کو مصنوعی ذہانت سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ پاسپورٹ توکلنا ایپ سے جاری کیا جائے گا۔