بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے ایچ ای سی سے استعفیٰ دے دیا 

بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے ایچ ای سی سے استعفیٰ دے دیا 
سورس: File

اسلام آباد (سردار شیراز خان) سابق خاتون اول بشرٰی بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے ایچ ای سی سے استعفٰی دے دیا ۔ مریم ریاض وٹو کو 2021میں ایچ ای سی میں بطور ایڈوائزتعینات کیا گیا تھا۔

نیو نیوز کے مطابق  مریم ریاض وٹو ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں ورلڈ بینک کے  ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ میں بطور ایڈوائزر تعینات تھیں۔مریم ریاض وٹو کو ماہانہ 8لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جا رہا تھا  ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم وٹو ایچ ای سی کے ساتھ ساتھ یو اے ای کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بھی ملازمت کر رہی ہیں ۔  پاکستان میں آنے کی بجائے یو اے ای سے ہی ایچ ای سی میں ذمہ داریاں ادا کر رہی تھیں ۔چئیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ۔ 

مصنف کے بارے میں